دین حق سربلندی کیلئے حضرت امام حسین کی شہادت ہوئی ، مفتی رضوان قاسمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August 2020

بیرول ( شمیم احمد رحمانی ) محرم الحرام کی مناسبت سے علاقہ بیرول سوپول کی مشہور بستی موضع آسی میں حضرت مولانا مفتی  محمد مقدر صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد آسی اور ان کے رفقاء کی خاص توجہ سے محرم الحرام میں ہونے والے مروجہ غیر اسلامی رسم و رواج کے خاتمہ اور صالح معاشرہ کی تعمیر کی خاطر سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے ایک اہم پروگرام کا آغاز حافظ و قاری محمد منظور صاحب آسی کی تلاوت کلام اللہ اور فاضل نوجواں شاعر مولانا محمد ربان قاسمی آسی کی نعت پاک سے ہوا اس  موقع پر اپنے مختصر جامع صدارتی خطاب میں صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے نئے اسلامی سال سن. 1442 کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ حضرات خوش قسمت ہیں کہ حضرت مولانا مفتی محمد مقدر قاسمی جیسے ہر فن مولی باصلاحیت عالم دین گاؤں میں آپ کے قائد اور امام ہیں اسلامی سال کا آخری اور اول دونوں مہینہ دو مختلف قسم کی عظیم ترین قربانیوں کی یادگار ہے جب تک مسلمان ان دونوں قربانیوں سے گزرنے کا جذبہ اپنے اندر رکھیں گے دنیا کی کوئی طاقت اسے زیر نہیں کرسکتی انہوں نے اس طرح کے اجتماعی صالح فکر پر باشندگان آسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سینکڑوں سالوں سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اور کربلا کے واقعات سنتے ارہے ہیں کیا صرف سنتے ہی رہیں گے؟ یا اس پر عمل کا جذبہ بھی بیدار ہوگا ؟ جس قوم کو حق و صداقت کے اظہار اور ایمان و یقین کی تبلیغ کیلئے بھیجا گیا افسوس کہ آج وہی قوم اپنے اس سبق کو بھول گئی اور جہاں دیکھئے گاوں گاوں آپس میں مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے اور منافقت کی سیاست عام ہے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نام پر جبہ و دستار اوڑھے ، سرمہ و چوغہ لگائے ہوئے قوم کے دشمن مسلمانوں کے درمیان چھپے بیٹھے ہیں ایسے لوگوں کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے لائے بغیر یہ قوم گمراہی کے دلدل سے نہ باہر نکلے گی اور نہ دنیا میں ترقی کرے گی اس لئے میں آپ سے کہوں گا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا مقصد سمجھئے جنہوں نے حکومت و اقتدار کو لات مار کر دین کے رتبہ کو بلند کیا اور آج لوگوں کو جھانسہ دے کر اپنا الو سیدھا کرنے کو دین و ایمان دین کی خدمت سمجھا جا رہا ہے جید عالم دین مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ آپ کا گاؤں اللہ کا شکر ہے کہ محرم الحرام کے دوران ہونے والے مروجہ رسم و رواج اور خرافات سے دور ہے کچھ نوجوان دوست صحیح رہنمائی نہیں ملنے کی وجہ سے بھٹک گئے ہیں آپ یہ فکر انشاءاللہ ان دوستوں کیلئے دینی بیداری کا ذریعہ بنے گی نظامت کے فرائض  حافظ محمد اظہار عالم آسی نے ا نجام دیئے پروگرام سے حضرت مولانا محمد حسین آزاد قاسمی اور مولانا محمد مہتاب عالم نے بھی حالات حاضرہ اور محرم الحرام میں ہونے والے مروجہ غلط رسم و رواج کے تعلق سے پرمغز خطاب کیا پروگرام کو منظم اور کامیاب بنانے میں نوجوانان آسی نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا بعدہٰ حضرت مفتی محمد رضوان قاسمی کی رقت آمیز دعا پر پروگرام ختم ہوا پروگرام کی کامیابی پر حضرت مولانا مفتی محمد مقدر صاحب قاسمی نے اپنے گاؤں کے تمام لوگوں اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا