سابق کپتان انضمام کو بھروسہ، انگلینڈ سے اب بھی سیریز جیت سکتی ہے ٹیم

Taasir Urdu News Network | Karachi (Pakistan)  on 10-August-2020

کراچی: سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کو انگلینڈ سے بہتر ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کو پھول کر تین میچوں کی سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن جو بٹلر اور کرس ووکس کی عمدہ اننگز سے ٹیم کو تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی پوزیشن میںہونے کے باوجود پاکستان کو شکست خوردہ دیکھنا مایوسی کی بات ہے ٹیم کو جیت حاصل کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔دوسرے ٹیسٹ میں یقینا پاکستانی ٹیم زبردست واپسی کرے گی۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان ابھی بھی سیریز جیت سکتا ہے۔