سماج میں تحفظ کا احساس ضروری

نئی دہلی،28 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ایک جدید، موثر اور حساس حفاظتی فریم ورک بنانے پر زور دے رہی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تحفظ کا احساس پیدا کرے۔مسٹر مودی نے یہ بات بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہی۔اس موقع پر راجدھانی میں ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب کو خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بی پی آر اینڈ ڈی کو ، اُس کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بی پی آر اینڈ ڈی پچھلے 50 سال سے ملک کی خدمت کے تئیں اپنے عہد کو پختگی سے نبھا رہی ہے ۔ ہمارا پورا زور جدید ، موثر اور حساس سکیورٹی ڈھانچے پر ہے ، جو سماج کے تمام طبقوں میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ سکون اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ایک موثر طریقے کے طور پر جدید ترین ٹیکنا لوجی کو وقت کے ساتھ ساتھ جدید بنانے کی ضرورت اس سے پہلے کبھی اتنی نہیں رہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنا لوجی اور انسانی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اختراعات اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ پولیس فورس کی رسائی اور صلاحیتوں کو شہریوں پر مرکوز اور عوام دوست طریقۂ کار کے ساتھ بڑھاوا دینے کے لئے صلاحیت سازی ، تحقیق اور تربیت جیسے شعبوں میں مسلسل جدت لانا بہت اہم ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بی پی آر اینڈ ڈی کو ، اُس کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں مسٹر شاہ نے کہا کہ ‘‘ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ، اُس کی گولڈن جوبلی سالگرہ پر مبادکباد ۔ بی پی آر اینڈ ڈی نے تحقیق اور ترقی کے ذریعے ہندوستان کی داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ میں ملک میں مضبوط اور جدید پولیس نظام کے لئے بی پی آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کو سلام کرتا ہوں ۔امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی سوچ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی اور پولیس فورس کو ملک کی سلامتی کا اہل بنانا ، نئے اور آتم نربھر بھارت کا ایک اہم پہلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ملک میں امن و قانون کے ڈھانچے میں تیزی سے اضافے کی ضرورت ہے اور یہ تحقیق اور ترقی کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔مسٹر ریڈی نے جے پور میں سینٹرل ڈیٹیکٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( سی ڈی ٹی آئی ) کا افتتاح کیا اور اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ کی ایک ویب سائٹ لانچ کی ۔ بی پی آر اینڈ ڈی کی گولڈن جوبلی پر ایک ڈاک ٹکٹ ، یاد گار اور ایک کتاب کا بھی اجراء کیا گیا ۔داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے کہا کہ بی پی آر اینڈ ڈی نے پچھلی پانچ دہائیوں میں بھارتی پولیس کو جرائم اور امن و قانون سے نمٹنے میں زیادہ موثر بناکر گراں قدر تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امورِ داخلہ کی وزارت نے بی پی آر اینڈ ڈی کے ساتھ مل کر پولیس سے متعلق موضوعات کا مطالعہ کرنے کے لئے نو جوان طلباء کی ہمت افزائی کی خاطر ادائیگی والے انٹرن شپ پروگرام کو منظوری دی ہے ۔ داخلہ سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ داخلہ بی پی آر اینڈ ڈی کی تمام کوششوں کے لئے ، اُس کی رہنمائی اور مدد کے لئے عہد بستہ ہے ۔بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل وی ایس کے کومودی ، سکریٹری ( پوسٹ ) پردِپتا کمار بسوئی اور امورِ داخلہ کی وزارت اور بی پی آر اینڈ ڈی کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، حکومت ہند کی امور ِ داخلہ کی وزارت کی ایک قرار داد کے ذریعے 28 اگست ، 1970 ء کو قائم کی گئی تھی ، جس کا کام پولیسنگ میں بہترین کار کردگی کو فروغ دینا ، پولیس کے مسائل کی تیز تر اور منظم طریقے سے مطالعے کو فروغ دینا اور پولیس کے ذریعے طریقۂ کار اور تکنیک میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کو استعمال کرنا ہے ۔