سیتامڑھی میں کورونا کے 756 مریض، 360ٹھیک بھی ہوئے ، :ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 03-August-2020

سیتامڑھی : ڈی ایم ابھیلاشا کماری شرمانے کہاکہ ضلع میں کوروناپوزیٹیو مریضوں کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ، 63نئے مریضوں کی تصدیق کی گئ ہے اس طرح کورونا پوزیٹیو مریضوں کی کل تعداد بڑھکر 756ہوگئ ہے جبکہ 360 کورونا پوزیٹیو مریض پوری طرح صحت مند ہوکر اپنے گھر کو لوٹ چکے ہیں وہیں 392 مریضوں کا علاج کووڈ 19 صحت مرکز سیتامڑھی میں چل رہا ہے جبکہ 3کی موت واقع ہوچکی ہے ضلع میں کورونا کے روز بروز بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے سبھی سترہ بلاکوں کے اسپتالوں میں کورونا جانچ کےکے ساتھ ساتھ علاج بھی کیا جارہاہے ، ڈی ایم نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ضرورت پر نے پر ہی گھر سے باہرجائیں، اگر باہر جائیں تو ہرحال میں ماسک لگاکر جائیں، اور ایک دوسرے سے دوگز کی دوری بنا کر رہیں ، وقفہ وقفہ سے صابن سے ہاتھ دھوئیں، اور سینیٹائزر ہاتھوں پہ لگائیں، گھبرائیں نہیں سرکاراور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ دیئے گئے حکموں پر عمل کریں، لوک ڈاؤن میں گھر میں رہیں، تبھی کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں ، ضلع سے کورونا کو شکست دینے کیلئے سبھی لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے ،