صحافی انس رحمانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Taasir Urdu News Network | thakurganj  (Bihar)  on 08-August-2020

ٹھاکرگنج : کشن گنج کے ممتاز صحافی مرحوم انس رحمانی صاحب کی وفات پر سنیچر کے روز کشن گنج پریس کلب کے ہدایت پر تمام بلاک میں مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں ٹھاکرگنج بلاک کے صحافیوں نے بھی دو منٹ خاموشی اختیار کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران موجود صحافیوں اور دیگر حضرات نے مرحوم کی صفات کا تذکرہ کیا اور ان کے مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مرحوم ممتاز صحافی انس رحمانی ایک ایسے وقت میں اس جہان فانی سے رخصت ہوئے ہیں۔ جب کہ آپ کی خدمات تجربے اور صلاحیتوں کی قوم کو پہلے سے زیادہ ضرورت تھی۔ مرحوم ایک محنتی اور مخلص اور امانت دار انسان تھے۔ اور وہ اپنے اصولوں کے کافی پابند تھے۔ اور ہردلعزیز صحافی تھے جو ملی، سماجی اور سیاسی مسائل کو خوب اچھے انداز میں پیش کیا کرتے تھے، انکا انتقال کشنگنج حلقہ کےلیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ اس طرح کا ملنسار اور سنجیدہ مزاج صحافی کشن گنج ضلع میں ہمیشہ کمی کمی محسوس ہوگی۔ جو اردو صحافت میں قریب 18 سال سے اپنی خدمات کو بے باکی سے انجام دیا۔ جسکا نام تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائےگا۔ مرحوم رحمانی اپنے صحافت سے معاشرے کے بڑے سے بڑے مسئلہ کا حل کرایا اور معاشرے کی بڑائی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بڑے طبقے میں بیداری بھی لائی۔ جسکا نتیجہ یہ کہ آج کشن گنج ہی نہیں بلکہ مختلف ضلعوں کے اہل علم کے بڑے طبقہ رنج و غم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دوسری جانب انس رحمانی مرحوم کے اس ناگہانی سانحۂ ارتحال سے سیمانچل کی اردو صحافت کو ہی نقصان نہیں ہوا بلکہ پورے بہار کی اردو صحافت ان کی گراں قدر صحافتی خدمات سے محروم ہو گیٔ۔ وہیں تعزیتی اجلاس کے موقع پر مقامی صحافیوں میں بچھراج نکھت، سعیدالرحمن، راجیو سنہا، بربل مہتو، للن جھا، پانڈو جھا، سنجیو کمار، جئے شنکر بھارتی، حماد اشرفی، محمد شاداب غیور، محمد مرتضی عالم، نجم الحسن، امیت جھا وغیرہ نے مرحوم کو دعاؤں مغفرت کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا۔