صدرجمہوریہ،وزیراعظم اور نقوی نے گنیش چترتھی کی مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

نئی دہلی، 22 اگست (اے یوایس) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی اور مختار عباس نقوی نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’گنپتی بپا موریا! ’گنیش چتروتی‘ کیموقع پر اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہندوستان کے عوام کے جوش و خروش، مسرت اور خوشی کی علامت ہے۔‘‘انہوں نے مزید لکھا ’’میری دعا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا جلد ہی شری گنیش جی کی کرپا سے ختم ہو اور ملک کے سبھی لوگ خوشحال اور صحتمند زندگی بسر کریں۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چہار جانب خوشی و مسرت کیلئے دعا کی۔گنیش چترتھی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا’’گنیش چترتھی پر آپ سب کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ بھگوان شری گنیش کاآشیرواد ہم سب کے ساتھ ہو۔ چہار جانب خوشی و مسرت رہے۔ گنپتی بپا موریا!‘‘مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہفتہ کے روز گنیش چترتھی پر اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کی۔گنیش چترتھی کا تہوار آج پورے ملک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پرو کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے ٹوئٹ کیا’’گنیش چترتھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد‘‘۔