*مرحوم الحاج محمد اکبر غوری نقشبندی معتمد مجلس انتظامی مکہ مسجد محبوب نگر کی اٹھائیس سالہ خدمات قابلِ ستائیش،لائق صد تحسین،اسدالعلماء کا جلسۂ تعزیت سے خطاب*

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2020

محبوب نگر-(ادراک نیوز/سینٹرل نیوزآف ایشیاء/اسٹیٹ سماچار)نائب صدر مجلس انتظامی مکہ مسجد محبوب نگراسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے کل رآت مکہ مسجد محبوب نگر میں منعقدہ *معتمد مجلس انتظامی مکہ مسجد محبوب نگر عالی جناب الحاج محمد اکبرغوری نقشبندی مرحوم* جلسۂ تعزیت سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب غوری اپنی حیات کے اٹھائیس سال اللہ کے گھرکی خدمت،مجلس انتظامی مکہ مسجد کے لئے وقف کیا تھا مسلسل بائیس سال تک جناب غوری نائب معتمد کے عہدۂ جلیلہ پر فائز ومتمکن رہے اور کل بعد نماز عصر مختصرسی علالت کے باعث اپولو ہاسپٹل حیدرآباد دکن میں داعئی اجل کو لبیک کہا مولانا نے یہ بھی کہاکہ مرحوم ملنسار،صوم و صلوٰۃ کے پابند،محبت وخلوص کے پیکرتھے اپنے معاملات میں رعب ودبدبہ کے مالک تھے اور سچے اصول پسند تھے جو ایک مسلمان کا خاصہ ہے-مولانا نے اپنے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجلس انتظامی جمیع پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ییں،انکے انتقال سے غیرمعمولی نقصان پہنچاہے -صدرمجلس انتظامی مکہ مسجد الحاج محمد قاسم علی نقشبندی مجددی قادری نے جلسۂ تعزیت کی صدارت کی-حضرت العلامہ حافظ محمد الیاس نقشبندی مجددی قادری مولوی فاضل جامعہ نظامیہ وامام مکہ مسجد،جناب محمد عبدالرحیم ثناء طاہری مداری نائب صدرمکہ مسجد، جناب محمد اسداللہ خان بابو نقشبندی مجددی قادری نائب معتمد مکہ مسجد،جناب محمد حامد خان نقشبندی مؤذن مکہ مسجد،جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی صدرٹاؤن محبوب نگر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ومجلسی قائد مجلس بلدیہ محبوب نگر،جناب محمد فاروق طاہری رکن مجلس انتظامی مکہ مسجد ودیگر موجودتھے-اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے نے مرحوم کی مغفرت کے لئے رقت آمیز دعاء کی-