”مفتی ظہیرحسن رحمة اللہ علیہ مالک حقیقی سے جاملے“

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2020

(مظفرپو/پریس ریلیز)

علامہ ظہیرحسن درس وتدریس میں مہارت تامہ رکھتے تھے:مولانامحمدصابرالقادری کمہراروی۔ رضالاٸبریری کمہرارکے صدرادیب شہیرحضرت علامہ مولانامحمدصابرالقادری فیضی کمہراروی نے کہاہے کہ

اشرف الفقہامفتی مجیب اشرف ناگپوری،فقیہ عصرمفتی معراج القادری استاذجامعہ اشرفیہ علیہماالرحمہ اورشاعری کی دنیاکے بےتاج بادشاہ ادیب شہیرراحت اندوری صاحب کے وصال کاغم ابھی ختم نہیں ہواکہ دوسراغم سامنے أگیا۔استاذالاساتذہ،نباض قوم معمارملت،حضرت علامہ مفتی ظہیرحسن قادری ادروی رحمة اللہ علیہ سابق پرنسپل مدرسہ ضیاٶالعلوم خیرأباد،مٸو،یوپی ١٢/اگست ٢٠٢٠کو داغ مفارقت دے گیۓ۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

حضرت مفتی صاحب خلیق،ملنسار،متقی پرہیزگار،بالغ نظرفقیہ،درس وتدریس میں مہارت تامہ رکھتے تھے اپنے ہم عصروں میں ممتازتھے عظیم محقق استاذگرامی وقارحضرت علامہ نصراللہ رضوی بھیروی رحمة اللہ علیہ استاذمدرسہ عربیہ فیض العلوم محمدأبادگوہنہ مٸوسے بڑے گہرے مراسم تھے جب کبھی دونوں حضرات یکجاہوتے توشاٸستہ اندازمیں کسی مساٸل پر علمی گفتگوفرماتے،حضرت طلبہ کومشفقانہ لب ولہجے میں پڑھاتے اوراگرکسی طلبہ نے اعتراض کردیاتواعتراض میں الجھے بغیربڑے أسان لب و لہجے میں اس کاجواب حل فرماتے ،جس سے طلبہ میں خوشی کی لہردوڑجاتی،طلبہ ان سے مانوس بھی رہاکرتے تھے۔

  حضرت مفتی صاحب نے اپنے گوہرعلم سے بے شمارعلما،فقہا،محدث،مفکر،مدبر،مدرس،مفتی پیداکیا

دعاہیکہ اللہ رب العزت اپنے حبیب سرورکونین صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ وطفیل حضرت کی قبرپررحمت وغفران کی بارش برساۓ ”أمین“اہل خانہ کوتعزیت پیش کرتاہوں اورصبروشکرکی دعاکرتاہوں۔

ابررحمت ان کی مرقدپرگہرباری کرے   حشرتک شان کریمی نازبرداری کرے۔