مها گٹبندهن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-August 2020

بہار میں پہر ایکبار مہاگٹبندہن کی تیاری چلرہی ہے اور اس سلسلے میں لالوپرسادیادو کے فرزند نے رانچی کا دورہ کرتے ہوے ایک ناراز سیاسی جماعت کے صدر کو منوانیکی کوشش تیز کردی. فلوقت مہاگٹبندہن  سے ذیادہ عوام  میں شعور اور اس سے بہی ذیادہ ضروری یہ ہیکے الکشن کمیشن پر دباؤ بڑہاینکے رائے دہی صرف اور صرف بیلٹ پیپر کے زرئے ہو. کیونکے گزشتا لوک سبہا انتخابات کے نتائج پر غور کریں جسمیں ای وی یم میں دہاندلی کی بدولت ایسے ایسے امیدوار کامیاب ہو چکے جو ۱۵ دن اور ایک ہفتہ قبل بی جے پی میں شامل ہوے اور کامیابی حاصل کرلی. اسمیں ایک امیدوار ایسی ہے جو سنگین جرم کے معاملات میں جیل میں مقید تہی اور ۱۳۰ کروڑ عوام اسے پہانسی پر لٹکتا دیکہنا چاہتے تہے. اسے پیرول پر رہا کروایا جاتا ہے اور سابقہ وزیر اعلی کیخلاف نامزد کیا جاتا ہے اور وہ کامیاب ہوجاتی ہے. عام انتخابات ۲۰۱۹ سے قبل بی جے پی کے یہاں اچہے امیدواروں کا فقدان تہا لیکن انہیں ای وی یم پر کنٹرول اور بہروسا تہا اسلئے جوبہی امیدوار کو نامزد کئے وہ کامیاب ہوگیا جبکے سیاست میں ایڑیاں گسنے کیباد بڑی مشکل سے ٹکٹ ملتا ہے.  کچہ لوگوں نے نتائج کے متعلق عدالت میں عرضی داخل کی تہی اور عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ کہا کے ۲۵۷ نشستیں ایسی تہی جسمیں رائے دہی سے ذیادہ ووٹ گنتی میں آئے. مگر اسپر کسی قسم کی کاروائی نہی ہوی. ہمارے ملک میں مجبوری یہ ہیکے اسکی تحقیقات کیلئے احتجاج کریں تو تحقیقات کینام پر ۵ تا۱۰ سال درکار ہوتے ہیں اس دوران دو معیاد گزرجاتے ہیں. عدلیہ بہی مکمل دباؤ میں اپنے فیصلے صادر کرتی ہے اسکے باوجود انہونے ۲۵۷ نشستون کے متعلق فیصلا سنایا. اسکے باوجود کچہ نہی ہوا. اسلئے مہاگٹبندہن سے ذیادہ ضروری یہ ہیکے رائے دہی صرف اور صرف بیلٹ پیپر سے کروانے کیلئے بضد ہوجائیں. اسمیں ممکن ہیکے بوت کیپچیرنگ (Booth Capturing) کے واقعات ہونگیں مگر ان بوتوں پر دوبارا رائے دہی کروائی جاسکتی ہے. مگر ای وی یم کی دہاندلی پکڑنا ممکن نہی اور بی جے پی صرف اور صرف ای وی یم میں دہاندلی کی بدولت اقتدار حاصل کررہی ہے.  زمینی حقائق، تجزیا نگاروں کی رائے، عالمی میڈیا کی نشریات نتائج کے اعتبار سے ایکدم مختلف ہوتے ہیں. تمام مہازوں پر ناکامی کے باوجود انتخابات میں کامیابی دہاندلی سے ہی ممکن ہے اور بی جے پی اسمیں ماہر ہوچکی.

سيد أسحاق

الخبر المملكة العربية السعودية 
Mobile : 966506817698