مُر دہ افراد کے کھا تے میں بھیجی جا رہی سیلاب راحت کی رقم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2020

مظفرپور 14اگست (نمائندہ)مینا پور بلاک کے سیلاب متاثرین کے کھا تے میں راحتی رقم بھیجی جا رہی ہے۔اس میں لا پر وائی کا عالم یہ ہے کہ مُر دوں کے کھا توں میں بھی رقم بھیجی جا رہی ہے۔سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے اس پر خو ب بیان با زی کی ۔مقامی ایم ایل اے راجیو کمار عر ف منا یادو نے بھی اس پر اعتراض کیا ہے۔تب انتظامیہ حرکت میں آئی اور صفائی دی کہ نئی فہرست سے راحت کی رقم بھیجی جا رہی ہے۔معاملہ بلاک حلقہ کے ہرکا مان شاہی پنچایت کے وارڈ 2اور 3کا ہے۔وہاں کے پنچایت سمیتی ممبر نندکشور ساہ نے بتایاکہ سال 2017میں جو فہرست دی گئی تھی،اسی فہرست میں درج کچھ مردوں کے کھا توں میں رقم بھیج دی گئی ۔2020کی نئی فہرست کو بنا کر دیا گیا جس کی سفارش پنچایت مانیٹرنگ کمیٹی سے ہو چکی ہے۔جس میں مرنے والوں کا نام ہٹا دیا گیا تھا ،پھر کیسے متوفیان کے کھاتے میں رقم چلی گئی ۔جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی فہرست سے رقم بھیجی جارہی ہے۔وارڈ 3دھرم پور میں لال پری دیوی زوجہ ماکھن جھا ،رادھے منڈل ولد بھیکن منڈل ،پا روتی دیوی زوجہ مہیش جھا ،وینا دیوی زوجہ نارائن ٹھا کر ،دیوی کانت ٹھاکر ولد جناردھن ٹھاکر ،دنیش جھا ولد رام نندن جھا کی مو ت ہو چکی ہےپھر بھی ان کے کھا توں میں رقم چلی گئی ۔اسی طرح وارڈ 2میں بھی جانکی دیوی زوجہ بھرت ساہ ،جیسی دیوی زوجہ سنت لال پا سوان کے کھا تے میں رقم گئی ہے۔ایسے معاملے زیادہ تر وارڈوں میں ہیں۔