نوگام سری نگر میں یوم آزادی تقریبات سے قبل عسکریت پسندوں کا حملہ دو پولیس اہلکار ہلاک ،

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2020

جاوید احمد سری نگر

سری نگر میں یوم آزادی تقریبات  کے پیش نظر  ہائی الرٹ کے بیچ  ، عسکریت پسندوں نے جمعہ کی صبح سری نگر کے نوگام علاقے میں   عسکریت پسندوں نے  پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو ایس ایم ایس ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ، تاہم ، دو زخمیوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ تیسرا اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا: “نوگام بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی پر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ تین پولیس اہلکار زخمی۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو دم توڑ گئے۔ علاقہ گھیرے میں آگیا۔ یہ حملہ یوم آزادی  سے ایک روز قبل ہوا ہے اور جب پورا کشمیر خاص طور پر ضلع سرینگر کو ہائی الرٹ کیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں  کو ناکام بنانے اور یوم آزادی کے تمام تقریبات کو پورے تحفظ کے ساتھ  انجام دینے کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں۔

ادھر دو مقتول پولیس اہلکاروں کی شناخت اشفاق ایوب اور فیاض احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ جیش محمد تنظیم نے حملہ کیا ہے۔ کشمیر پولیس چیف نے بتایا کہ “عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، عسکریت پسندوں نے موقع سے فرار ہونے سے پہلے تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا ، جن کا تعلق آئی آر پی 20 سے ہے۔ ان تینوں کو اسپتال داخل کرایا گیا تھا ، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جے آر پولیس کے IRP 20 Bn کے کانسٹیبل ، اشفاق ایوب اور فیاض احمد کے طور پر کی گئی ہے۔یہ حملہ آئی جی پی کشمیر کے دعویٰ کے محض 24 گھنٹے بعد ہوا ہے جب 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی عسکریت پسند کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے سری نگر ضلع اور اس کے باہر مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لئے فضائی نگرانی کرتے ہوئے درجنوں عارضی ناکے بٹھاےہیں آئی جی پی نے لوگوں سے مزید اپیل کی کہ وہ فرسکی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں جو وادی خصوصا  سری نگر میں تیز کردی گئی ہیں۔