وزیراعلیٰ نتیش کمار کا پوراسسٹم ناکام ہوگیا:تیج پرتاپ

Taasir Urdu News Network | Vaishali (Bihar)  on 03-August-2020

ویشالی: اس وقت بہارکو 2۔2 آفات کا سامنا ہے۔ کورونا کے ساتھ سیلاب سے بھی آفت مچی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، حکومتی نظام کولے کر لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ ایک طرف جہاں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کوسی کے علاقے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دئے۔ وہیں دوسری طرف سابق وزیر تیج پرتاپ یادو ضلع ویشالی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ضلع ویشالی کے سلیم پور کی عوام ان دنوں سیلاب سے دوچار ہے، گنڈک کے دو دھاروں سے گھرا ہواہے، اس علاقے کا لالو یادو کے بڑے لال تیج پرتاپ یادو نے دورہ کیا۔ تیج پرتاپ نے کشتی کے ذریعے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھوم کر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی مالی مدد کی۔ اس دوران انہوں نے علاقے میں لالو کے باورچی خانے کا بینر لگا کر لوگوں کے کھانے کا بھی انتظام کیا۔ اسی دوران تیج پرتاپ نے خود لوگوں کو کھچڑی کھلائی۔اس دوران انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہاکہ ان کا نظام مکمل طور پر ناکام ہے۔ پورے بہار کی عوام پریشانی کی حالت میں ہے، میں سیلاب متاثرین سے ملنے آرہا ہوں، جب میں نے ان سے پوچھا کہ حکومت کی طرف سے کیا انتظام کیاگیاہے؟ تو انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ پالی تھین شیٹ دستیاب نہیں ہے، کھانا بھی دستیاب نہیں ہے، اور نہ ہی علاج ٹھیک طرح سے کرایا جارہا ہے جو انتظام حکومت کی طرف ہوناچاہئے تھا وہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کے لوگوںکو کورونا ہورہاہے۔ جب وہ کرونا لے رہے ہیں تو عام عوام عام ہے وہ مکمل طور پر مر چکی ہے۔ بہت سارے لوگ مر رہے ہیں اس لئے اس صورتحال میں حکومت کو معاملات پر قابو پانے کے لئے محتاط رہنا چاہیے۔