وزیراعلی آج کے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے2459 مدارس کے اساتذہ کا تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کریں۔

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2020

حاجی پور 🙁 ابوبکر صدیقی) ویشالی ضلع جدیو اقلیتی مورچہ کے فعال اور متحرک لیڈر ڈاکٹر محمد ابوذر صدیقی نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کے ہر دلعزیز وزیراعلی نتیش کمار بہار کے اقلیتی طبقہ پر فخر کریں۔ اقلیتی طبقہ ان پر فخر کرے گا۔ اور فخر سے آج وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 2459 میں سے باقی مدارس کے اساتذہ کے لئے دل کھول کر تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کریں۔ بہار کا ہر ایک مسلمان دل کھول کر آئندہ اسمبلی انتخاب میں ان کا استقبال کرے گا۔ اور انہیں اپنا قائد مانے گا۔ کیوں کہ وہ اقلیتوں کے سچے محسن اور اچھے مسیحا ہیں۔ ان سے اچھا بہار میں اب تک کوئی وزیراعلی نہیں ہوا ہے۔ اور نہ ہی ہونے کی توقع ہے۔ ان کے علاوہ جس کسی نے بھی وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ہے ان سبھوں نے اقلیتوں کا بہار میں خوب استحصال کیا ہے۔اور اقلیتوں کے ووٹ سے اپنا فائدہ اٹھایا ہے۔ ایک واحد نتیش کمار ہے جنہوں نے بہار سے جنگل راج کا خاتمہ کرتے ہوئے سبھی مذاہب کے لوگوں کو اس کا جائز حق ادا کیا ہے۔ اور بے شمار نوجوانوں کو روزگار سے ہمکنار کیا ہے۔ نیز اقلیتی طبقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے بے شمار اسکالرشپ کا انتظام کیا۔ جس سے آج بہار میں لاکھوں بچے استفادہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی بہار میں 2459 مدارس جن کے اساتذہ فاقہ کشی کےشکار ہو رہے تھے۔ ان سبھی اساتذہ کا تنخواہ جاری کرنے کا 2011 میں اعلان کیا۔ اور اس سمت میں دو دفعہ ایک بار 205 اور ایک بار 609 مدارس کو بہار کابینہ سے پاس کرا کر ان کے اساتذہ کو تنخواہ جاری کر کے ایک عظیم مثال قائم کر دیا۔ اس کے باوجود 2459 میں سے باقی 563 +361 +63 مدارس کی فائلیں جانچ ہوکر محکمہ تعلیم کے ذمے ہے۔ جسے عنقریب وزیر اعلی بہار کابینہ سے پاس کراکر انتخاب سے قبل تنخواہ جاری کرنے کا مستحسن قدم اٹھائیں گے۔ جس سے پورے بہار کے اقلیتوں میں ان کا اعتماد بڑھے گا۔ اور لوگ ان کے کاموں سے خوش ہوکر ایک بار پھر 2020 میں وزیراعلی کا تاج ان کے سر پر رکھنے کا کام کریں گے۔ اس موقع پر ويشالی ضلع کے معروف دانشوراور سیاسی و سماجی خدمت گار ابوبکر صدیقی، محمد صابر حسین،محمد نثار،قاری اصغر علی،مولانا قیام الدین،مولانا کمال الدین فیضی،ماسٹر ہارون رشید،ماسٹر نظر عالم اور اقلیتی مورچہ کے جنرل سیکریٹری وسیم رضا نے بہار کے وزیر اعلی عزت مآب نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس اساتذہ کے ساتھ ہو ر ہے آج کی ویڈیو کانفرنس میں 2459 میں سے باقی مدارس کے اساتذہ کے لئےتنخواہ جاری کرنے کا اعلان کریں۔ ساتھ ہی سبھی مدارس کے اساتذہ کے لئے پنشن اسکیم کے نفاذ کا اعلان بھی کریں۔ تاکہ پورے بہار میں نتیش کمار کے کام کا ڈنکا بج سکے ۔اور آنے والے اسمبلی انتخاب میں اقلیتی طبقہ فخر سے جديو کو ووٹ کر سکے۔