ووٹوں کی گنتی میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں، ٹرمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

واشنگٹن، (اے یوایس) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ 51 ملین سے زائدبیلٹنگ کے لیے تیاری نہیں ہے، ووٹوں کی گنتی وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے امریکا کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو جمہوریت کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بیرونی عناصر کی جانب سے ہیکنگ بھی کی جاسکتی ہے جبکہ گنتی کے دوران سائبر حملے کے خدشات کی وجہ سے بھی وہ پریشان ہیں۔