پاکستان: کورونا کیسز کی تعداد میں کمی،539نئے کیسز رپورٹ

Taasir Urdu News Network | Ismalabad (Pakistan)  on 10-August-2020

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 539نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 660 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 99 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 390 ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 906، اسلام آباد میں 15 ہزار 261، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 141، گلگت بلتستان دو ہزار 334 اور پنجاب میں 94 ہزار 477 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 170، سندھ میں 2 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 57 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ?ملک بھر کیاسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 334 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔