پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے تواری قرنطین سے باہر

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 07-August-2020

ممبئی: میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی معاملے کی تحقیقات کے لئے ممبئی جانے والے پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے تواری قرنطین سے باہر نکل آئے ہیں۔مسٹر تواری اس اداکار کی موت کی تحقیقات کے لئے ممبئی گئے تھے ، جہاں بی ایم سی انہیں قرنطین کردیاتھا،اور اس حوالہ سے سپریم کورٹ نے سخت سرزنش کی تھی ۔ بہار کے ڈائرکٹر جنرل پولیس گپتیشور پانڈے نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیاتھا۔تواری نے جمعہ کو بتایا کہ بی ایم سی نے انہیں ایک میسج بھیجا ہے جس میں انہیں قرنطین ختم کرنے کی اطلاع دی ہے اور وہ آج پٹنہ چلے جائیں گے۔سوشانت کیس کی تحقیقات اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے اور اداکار کی خاتون دوست ریا چکرورتی سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں ریا چکرورتی کے علاوہ اندراجیت چکرورتی ، شووک چکرورتی ، سندھیا چکرورتی ، سموئیل مرانڈا ، شروتی مودی اور ایک نامعلوم شخص کو خود کشی ، مجرمانہ سازش ، چوری ، دھوکہ دہی اور دھمکی دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔