چینی صدر کی کھانے کے ضیاع کے روک تھام کیلئے اہم ہدایات

Taasir Urdu News Network | Beijing (China)  on 12-August-2020

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کھانے کے ضیا ع کو روکنے کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہے ،چینی ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ کھانا ضائع کرنے کا عمل کافی پریشان کن ہے، اگر چہ چین میں مسلسل اچھی زرعی پیدوار حاصل ہورہی ہے تاہم لوگوں کو خوراک کی حفاظت کے بارے میں بحران سے آگاہ رہنا چاہیے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ رواں سال دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کے منفی اثرات نے ہمارے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ قانون سازی کی جائے،نگرانی اور نظام کو مضبوط بنایاجائے اور کھانے کے ضیاع کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔