ڈاکٹر آسمہ پروین نیک خواہشات کے ساتھ چادر پوشی کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-August-2020

مہوا ویشالی/شبانہ فردوس/ مہوا اسمبلی حلقہ کے چہرہ کلاں بلاک واقع خواجہ چاند چھپرہ میں مخدوم سید جلال الدین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ میں حاضری کے بعد اپنے مستقبل کے لئے نیک فعال کی منتیں مانگتے ہو ۓ قبر مبارک پر جنتا دل یو نائیڈ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر آسمہ پروین نے چادر پوشی کی واضح ہو کہ ڈاکٹر آسمہ پروین آئیندہ ۲۰۲۰میں  ہونے والے اسمبلی انتخابات میں امیدوار کے طور پر مہوا اسمبلی حلقہ میں نیک امید کے ساتھ محنت کر رہی ہیں جہاں لوگ ڈاکٹر آسمہ پروین کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور جوق در جوق وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کے کام پر ووٹ ڈالنے کے لئے تیار ہیں اس موقع سے پارٹی کے سینئر رہنما حافظ توقیر سیفی، ضلع ویشالی نوجوان رکن امتیاز عادل،چہرہ کلاں بلاک صدر حسنین انصاری،مکھیا داروغہ راۓ،سابق لوک جن شکتی پارٹی کے چہرہ کلاں بلاک صدر ابوالکلام انصاری،امتیاز انصاری،محمد نازش،  راج کمل جیسوال،محمد اظہار مہوا،میڈیا انچارج ویپل کمار سمیت پارٹی کے درجنوں افراد شریک تھے