کنگنا نے ایوشمن کو چاپلوس قرار دے دیا

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 12-August-2020

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار و میزبان ایوشمن کھرانا پر بھارتی فلم انڈسٹری میں چاپلوسی کے ذریعے کیریئر بنا نے کا الزام لگایا ہے۔اپنے بے باق تبصروں کے نتیجے میں تنازع کا شکار رہنے والی اداکارہ نے تاپسی پنو، سوارا بھاسکر، عالیہ بھٹ پر تنقید کے بعد اب ایوشمن کھرانا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کنگنا کی اقربا پروری اور اسٹار کڈز کے خلاف تا حال جنگ جاری ہے۔ آنجہانی ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد جہاں بھاتی فلم انڈسٹری دو حصوں می بٹی نظر آ رہی ہے وہیں کچھ باہر سے آ کر فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے اداکاوں کا کہنا ہے کہ اْنہیں آج تک کسی اقربا پروری جیسے رویئے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے جن میں ایوشمن کھرانا بھی شامل ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کو جھٹلانے والوں سے متعلق کنگنا کا مؤقف ہے کہ یہ سب چاپلوس فنکار ہیں اور چاپلوسی کے ذریعے اپنا کیریئر بنایا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کو جھٹلانے پر آج کل ایوشمن مداحوں اور کنگنا کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔کنگنا رناوت نے اپنے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایوشمن کھرانا سے متعلق کہا ہے کہ ’باہر سے آنے والے چاپلوس فنکار اقربا پروری مافیا کی حمایت اس لیے کرتے ہیں تاکہ وہ اس فلم انڈسٹری میں رہ سکیں۔‘کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ’ایسے چاپلوس لوگ انڈسٹری میں محفوظ رہتے ہیں اور اْن کے اور سوشانت سنگھ راجپوت جیسے اداکاروں کے ساتھ پیش آنے والے تنازعات کا پوری طرح فائدہ اٹھاتے ہیں اور اْن کے مؤقف کی کھلم کھلا تردید کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت کی جانب سے سوارا بھاسکر اور تاپسی پنو کو بھی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری جیسے رویئے سے متعلق مثبت بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔