کپل سبل بھی پرشانت بھوشن کے حق میں بولے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

نئی دہلی ،22اگست ( اے یوایس ) سینئر کانگریس رہنما کپل سبل نے نامور وکیل پرشانت بھوشن جنہیں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں قصوروار ٹھہرایا کے حق میں بولے۔ اور کہا کہ عدالتیں اس زمر ے کو آزاد دوباکے مترادف ہے پرشانت بھوشن کو چیف جسٹس ایس اے بوبڑے اور سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ٹویٹ کرنے پر قصوروارٹھہرایا گیا ۔ سپریم کورٹ نے پرشانت بھوشن سے کہا کہ وہ معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی جا ئے گی ۔ آج عدالت میں مسٹر کپل سبل نے کہاکہ توہین عدالت کو ہیتھوڑے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ ہے عدالتیں اس وقت خاموش رہتی ہیں جب کچھ ادارے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں انہو ںنے کہا کہ تاریخ تبائے گی کہ عدالتوں نے ہمیں ناامید کیا ۔ کپل سبل نے کہا کہ عدالتوں کو یہ دھیان میں رکھنا چاہئے کہ آزادئے رائے ہماری بنیادی حق ہے۔ اس دوران پرشانت بھوشن نے عدالت کو واضح کیا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے اور ان کے حق میں ہزارووکیلوں نے عرضداشتوں پر دستخط کئے۔ اٹارنی جنرل وینوگوپال نے بھی عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ پرشانت بھوشن کو کوئی سزا نہ دے۔