ہندوستانی تہذیب کی تاریخ میں جڑا ایک سنہرا باب :شاہ

تاثیر اردونیوز نیٹ ورک،5؍اگست 2020

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجودھیا میں وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کو ملک کےلئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ بتایا اور کہا کہ اس سے ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے اور آج ایک نئے عہد کی شروعات ہوئی ہے۔دہلی کے نزدیک ہریانہ کے گروگرام میں ایک نجی اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا،’’آج کا دن ہندوستان کےلئے ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔‘‘پربھو شری رام جنم بھومی پر وزیراعظم مسٹر مودی کے ذریعہ شاندار رام مندر کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کیا گیا،جس نے عظیم ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا ہے اور ایک نئے عہد کی شروعات کی ہے۔‘‘وزیرداخلہ نے کہا،’’اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر صدیوں سے دنیا بھر کے ہندوؤں کی عقیدت کی علامت رہی ہے۔آج مسٹر مودی اور شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقے نے رام مندر کا بھومی پوجن کرکے کروڑوں لوگوں کی عقیدت کو احترام دینے کا کام کیا ہے،اس کےلئے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا کہ پربھو شری رام جی کے اصول اور نظریات ہندوستان کی روح میں بستے ہیں۔
ان کا کردار اور زندگی کا نظریہ ہندوستانی ثقافت کی بنیاد ہے۔رام مندر کی تعمیر سے یہ پاک زمین اجودھیا پھر سے دنیا میں اپنی مطلق شان و شوکت کے ساتھ جاگ اٹھے گی۔مذہب اور ترقی کے تال میل سے روزگار کے موقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا،’’شری رام مندر کی تعمیر لا تعداد رام بھکتوں کے صدیوںکی قربانی،جدوجہدکانتیجہ ہے۔
آج کے دن میں ان سبھی کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اتنے برسوں تک سناتن تہذیب کی اس بیش بہا دھروہر کے لئے جدوجہد کی۔‘‘