ہند۔پاک سرحد پر پانچ درانداز ہلاک: بی ایس ایف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2020

چنڈی گڑھ،22 اگست(اے یوایس)سرحدی سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ اس نے پنجاب کے ترن تارن ضلع میں پاکستانی سرحد سے متصل علاقے میں پانچ دراندازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔یہ واقعہ علی الصبح اس وقت ہوا جب بی ایس ایف اہلکار کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کی مشتبہ نقل وحرکت کا پتہ چلا۔ دراندازوں کو رکنے کیلئے کہا گیا لیکن انہوں نے بی ایس ایف افواج پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی۔ نتیجے میں پانچ درانداز ہلاک ہوگئے۔ تلاشی کی کارروائیاں شدت سے جاری ہے۔ افسر نے کہا کہ دراندازوں کے پاس سے ایک اے کے۔47 رائفل اور دو پستول ملا ہے۔ افسر نے مزید بتایا ہے کہ مزید تفصیلات حاصل کیا جارہا ہے۔ بی ایس ایف تین ہزار 323 کلومیٹر پاکستانی سرحد سے منسلک ریاستوں گجرات، راجستھان، پنجاب اور جموں وکشمیر ولداخ کے مرکزی خطوںمیں تعینات ہے۔