Taasir Urdu News Network | Washington (America) on 08-August-2020
واشنگٹن: یورپی یونین کے متعدد ممالک میں انفیکشنز کی تعداد میں اضافے سے وبا کی دوسری لہر شروع ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ فرانس میں مسلسل دوسرے روز پندرہ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیلجیم کے صوبے اینٹورپ میں انفیکنشز کی شرح میں نمایاں اضافے کے بعد ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جرمنی میں مسلسل تیسرے دن بھی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد رہی۔ مجموعی طور پر چھبیس یورپی ممالک میں سے تین ملکوں میں محدود لاک ڈاؤن بحال کیا جا چکا ہے۔