ہندوستان

الیکشن کمیشن نے بہاردورے پروضاحت پیش کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India) on 23-September-2020

نئی دہلی: بھارت کے الیکشن کمیشن کو اطلاع ملی ہے کہ میڈیا کے ایک طبقہ نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کے ذریعے 21 ستمبر 2020 کو نئی دہلی میں منعقد انٹرنیشنل ویبینار میں ان کے افتتاحی خطاب میں دیئے گئے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔کمیشن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ براہ کرم نوٹ کریں کہ 21 ستمبر 2020 کو 16.30 بجے بھارت کے الیکشن کمیشن کے ذریعے جاری کی گئی پریس ریلیز میں صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن بہار کا دورہ کرنے کے بارے میں اگلے دوسے تین دنوں کے اندر کوئی فیصلہ لے گا۔میڈیا کے تمام ادارے جنہوں نے اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اسٹوری تیار کی تھی، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بھارت کے الیکشن کمشنر کی سرکاری پریس ریلیز کو دیکھیں اور اپنی خبریں درست کرلیںجس میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن مستقبل قریب میں ریاست بہار کا دورہ کرے گا۔براہ کرم نوٹ کریں کہ کمیشن کے ریاست بہار کے دورہ کابہار کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے کوئی لینادینانہیں ہے جیسا کہ اے این آئی کی کاپی میں کہا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper