انتخاب کے پیش نظرالیکشن ملازمین بوتھوں کافزیکل جانچ کریں : ڈی ڈی سی

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar)  on 16-September-2020

بتیا : ڈی ڈی سی و الیکشن جسٹریشن افسر چنپٹیا روندر پرساد سنگھ کی صدار ت میں آج چنپٹیا اسمبلی حلقہ کے سبھی سکٹر افسران اور سکٹر پولس افسران ، بی ڈی او، ایس ایچ او، جی پی ایس کے ساتھ الیکشن کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہو ئی اس موقع پر موجود تما الیکشن افسران کو خطاب کرتے ہوئے الیکشن افسر نے کہا کہ الیکشن کا کام اہم ہے سبھی متعلقہ افسران اپنی اپنی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر کے ذریعہ جاری گائڈ لائن کے مطابق کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر الیکشن سے متعلق تمام کام مکمل ہونا چاہئے انہوں نے الیکشن میں لگے تمام افسران سے کہا کہ بوتھوں کو فزیکل جانچ کر کے بنیا دی سہولیا ت جیسے بیت الخلاء، پانی ، روشنی ، کائونٹر وغیرہ کاانتظام کرانا یقینی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کے مد نظر سبھی بوتھوں پر ضرورت کے مطابق مارکنگ، بیریکیڈنگ کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان ووٹر بیداری مہم کے تحت کووڈ-19 انفیکشن کا دھیا ن رکھتے ہوئے لوگوں کو بیدا رکیا جائے۔ اس موقع پر اے ایس پی بتیا ، بی ڈی او، چنپٹیا اسمبلی حلقہ کے سبھی سکٹر افسران ، ایس ایچ او،جی پی ایس سمیت دیگر ملازمین موجود تھے۔