Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 14-September-2020
پٹنہ: صارفین کو ٹیکنالوجی اورٹرینڈی ڈیزائن پیش کرتے ہوئے مشہور گلوبل پریمیم اسمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپو نے بھارت کی پہلی آن لائن میوزک لانچ ایونٹ کے ذریعہ آج بھارت میں ایف 17 سیریز لانچ کرکے اپنا ایک سیریز پورٹ فولیو مضبوط کیا۔ الٹرا پریمیم ڈیزائن کے ساتھ ٹرینڈ میں سب سے زیادہ اوپو ایف 17 پرو اور ایف 17 میں الٹرا سلم باڈی اور30 واٹ کا اوف فلیکش چارج 4.0 ہے جو سگم اورآسان تجربہ عطا کرتا ہے۔ اوپو نے اینکو ڈبلیو 51 کے لانچ کے اعلان بھی کیا ہے۔ اوپو ایف 17 پرو کا 8 جی بی +128 جی بی ویرینٹ 22,990 روپے میں تین کلرس، میوزک بلو، میٹ بلیک اور میٹ لک وہائٹ میں ملے گا۔ ان تینوں کلرس میں 8 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج ہوگی جسے 3 کارڈ کے ذریعہ 256 جی بی تک بڑھایا جائے سکے گا۔ ڈبلیو 51 کی قیمت زیادہ کفایتی اور4,999 روپے ہے۔