دہلی

دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد طلباء JEEکے امتحان میں ہوئے کامیاب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 15-September-2020

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے زیر انتظام اسکولوں کے 500 سے زیادہ طلباء اس سال کے جے ای ای مین امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے طلباء اور اساتذہ کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ جمعہ کی رات جے ای ای مین امتحان کے نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ قومی دارالحکومت سے پانچ طلباء نے اس امتحان میں 100 فیصد نمبرحاصل کیا ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ اس سال دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 510 طلباء جے ای ای مین امتحان میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل سال 2019 میں 473 طلباء اور سال 2018 میں 350 طلباء نے امتحان پاس کیا تھا ۔ تمام طلباء اور اساتذہ کو نیک خواہشات۔ مجھے آپ پر فخر ہے 98 فیصد نتائج کے بعد سرکاری اسکولوں کی ایک اور بڑی کامیابی۔جے ای ای مین 2020 کے امتحان میں 100 فیصد اسکور کرنے والے امیدواروں کی تعداد گذشتہ سال کے برابر ہے ۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھی 24 امیدواروں نے 100 فیصد نمبراسکور کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو جے ای ای مین 2020 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس بار جے ای ای کے امتحانات کا نتیجہ تقریبا 8 8.58 لاکھ امیدواروں کے لئے جاری کیا گیا تھا جو ملک بھر کے 660 مراکز میں منعقدہ امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ JEE مین امتحان میں مطلوبہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ہندوستانی انفارمیشن ٹکنالوجی (IITs)، قومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (NIT) اور گورنمنٹ فنڈڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن (جی ایف ٹی آئی) میں داخلے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوگئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper