فن فنکار

دیپیکا پدکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان سے منشیات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra) on 26-September-2020

ممبئی: فلم اداکارہ دیپیکا پدکون اور شردھا کپور اور سارہ علی خان آج نارکو ٹیسٹ کنٹرول بیورو کے سامنے پیش ہوئے۔جہاں ان سے منشیات کے استعمال اور اس کے بیچنے والے اشخاص کے بارے میں تفتیش کی گئی۔ یہ تفتیش سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے سلسلے میں ہے۔ جن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کررہے تھے۔دیپیکا پدکون کو ممبئی کے ایک گیسٹ ہائوس میںپوچھ تاچھ کی جارہی ہے جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو این سی بی کے اسٹیٹ آفس میں تفتیش کی جارہی ہے۔ حال ہی میں اداکار ریا چکروتی اور اس کے بھائی اور دوسرے افراد کو منشیات کے خریدوفروخت کے سلسلے میں گرفتار کیاگیا اور آج کل وہ زیر حراست ہیں۔ اس سلسلے میں کل ایک اور اداکارہ رکل پریت سنگھ کے ساتھ پوچھ تاچھ کے لئے بلایاگیا جو چارگھنٹے تک چلی۔ ان سے واٹس ایپ پرمنشیات کے بارے میں تبادلۂ خیال کے سلسلے میں پوچھا گیا۔ نارکو ٹیسٹ کنٹرول بیورو نے کہا کہ پوچھ تاچھ کا مقصد یہ ہے تاکہ منشیات پر جو کاروبار کرتے ہیں اس نیٹ ورک کے بارے میں وہ معلومات حاصل کرسکے۔تفتیش کے دوران ریا سنگھ نے سارہ علی خا ں اور رکل پریت سنگھ کے بارے میں کہا کہ وہ نشہ کررہے ہیں۔ لیکن ان کے وکیل نے اس کی تردید کی۔ سارہ علی خان نے سشانت سنگھ کے ساتھ کیدار ناتھ فلم میں کام کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper