راجستھان

راجستھان میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے متجاوز

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Jaipur  (Rajasthan)  on 11-September-2020

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا لا زور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آج صبح اس کے 740 نئے کیسوں کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار کو عبور کر چکی ہے جبکہ سات مریضوں کی موت سے تعداد اموات بھی بارہ سو تک پہنچ گئی۔ طبی محکمےکے مطابق ان نئے کیسوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار 116 ہوگئی ہے۔ نئے معاملوں میں زیادہ سے زیادہ 115 معاملے جے پور ضلع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جودھپور 89، الور 82، اجمیر 66، بیکانیر 51، کوٹا 47، ناگور 32، چتوڑ گڑھ 29، سیکر 28، راجسمند 24، پالی 21، گنگا نگر 20، ہنوما ن گڑھ اور ادے پور 18-18، ڈونگر پور 16، جالور اور جھالاور میں 14-14، بھرت پور اور جھنجھنو 12-12، سروہی اور بانسواڑہ میں 11-11 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کی وجہ سے جودھ پور میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار 338 ہوگئی ہے، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح جے پور میں 14 ہزار 116، الور 8759، اجمیر 5033، کوٹا 7114 اور بھر پور پور 3889، ادے پور 2666، بیکانیر 5105، چتوڑگڑھ 1210، ڈونگر پور 1245، گنگانگر 846، ہنومان گڑھ 532، جالور 1455، جھالاوار 2062، جھنجھنو 1198، ناگور 2729، پالی 4480، راجسمند 1396، سیکر 2990، سروہی 1485، باران 951 اور بانسواڑہ 818 کورونا معاملے سامنے آئے ہیں۔ بیکانیر میں دو مریضوں کی موت کے ساتھ جے پور، اجمیر، راجسمند، سیکر اور ادے پور میں ایک ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بھی 1199 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی جے پور میں مرنے والوں کی تعداد 295 ہوگئی جبکہ بیکانیر میں ان کی تعداد 89، اجمیر 82، ادے پور 33، سیکر 22 اور راجسمند 17 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 25 لاکھ 72 ہزار 191 نمونے کورونا کی جانچ کے لئے جاچکے ہیں جن میں سے 24 لاکھ 72 ہزار 374 افراد کی رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی ہیں جبکہ 1701 افراد کی ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ تاہم اب تک ریاست میں 80 ہزار 490 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 79 ہزار 222 کو اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ ریاست میں اب 16 ہزار 427 سرگرم معاملے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper