ملک بھر سے

ریلائنس رٹیل میں کے کے آر کرے گا 5,550 کروڑ کی سرمایہ کاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra) on 23-September-2020

ممبئی: گلوبل انویسٹمنٹ فرم کے کے آر 1.28% ایکویٹی کیلئے ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (’’ آر آر وی ایل‘‘) میں 5,550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ ریلائنس رٹیل میں دوسری بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ بدھوار کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اور ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(’’ آر آر وی ایل‘‘) نے اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔ منی ایکویٹی کو 4.21 لاکھ کروڑ روپے آنکا گیا۔

سال کی شروعات میں کے کے آر نے جیو پلیٹ فارمز میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ کے کے آر کی ریلائنس انڈسٹریز کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔

ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ سٹورز میں سالانہ قریب 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور تیزی ترقی پانے والا رٹیل بزنس ہے۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کے سب سے فائدہ مند رٹیل بزنس تمغہ بھی ہے۔ کمپنی رٹیل گلوبل اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی انڈسٹریز، خوردہ ویاپاریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتی ہے جس سے صارگین کو کفایتی قیمت پر خدمات فراہم کی جاسکے اور لاکھوں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔

ریلائنس رٹیل نے اپنی نئی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور غیر منظم ویاپاریوں کاڈیجیٹلائزیشن شروع کیا ہے۔ کمپنی کا ہدف 2 کروڑ ویاپاریوں کو اس نیٹ ورکگ سے جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک ویاپاریوں کو بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ گراہکوں کو بہتر قیمت پر خدمات دینے میں اہل بنائے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا’’ میں ریلائنس رٹیل وینچرز میں ایک انتہائی اہم انویسٹر کے طور پر کے کے آر کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ ہر ایک بھارتیہ کے فائدہ کیلئے ہم بھارتی رٹیل ایکو۔سسٹم کو تیار کرنے اور بدلنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہم اپنی ڈیجیٹل خدمات اور رٹیل بزنس میں کے کے آر کے گلوبل پلیٹ فارم،انڈسٹری نالج اور آپریشنل ایکسپرٹیز کا فائدہ لینے کو تیار ہیں۔‘‘

کے کے آر کے کو ۔ فاونڈر اور کو ۔ سی ای او ہینری کراویس نے کہا’’ ہم ریلائنس رٹیل وینچرز میں اس سرمایہ کاری کے ذریعہ ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور مضبوط کررہے ہیں۔ ریلائنس رٹیل سبھی ویاپاریوں کو مضبوط بنانے اور بھارتی صارفین کی رٹیل خریداری کے تجربہ کو بدل رہا ہے۔ ہم بھارت کے سرکردہ رٹیلر بننے اور ایک اور مربوط بھارتی رٹیل اکانومی بنانے کے ریلائنس رٹیل کے مشن کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔‘‘

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper