سیاست

زرعی بل کے سلسلے میں راہل – پریانکا کا مودی سرکار پر حملہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India) on 25-September-2020

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منظور کئے گئے زرعی بل کے سلسلے میں جمعہ کے روز پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے اس قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی اور حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ’گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نے منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو برباد کردیا ہے۔ نیا زرعی قانون کسانوں کو غلام بنا دے گا ۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی اور محترمہ وڈرا نے بھارت بند کی حمایت کرنے کے لئے بھی لوگوں سے اپیل کی۔محترمہ وڈرا نے کہا ’’کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی ۔ انہیں کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے کھرب پتیوں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا، نہ قیمت ملے گے نہ عزت ، کسان اپنے ہی کھت پر مجبور بن جائیں گے۔ بی جے پی کا زرعی بل ایسٹ انڈیا کمپنی کےراج کی یاد دلاتا ہے ۔ ہم یہ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper