ساکھن کلاں گاؤں کے باشندگان نے گاؤں میں مجوزہ ریلوے انڈر پاس کی مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on 16-September-2020

دیوبند: دیوبند تحصیل کے گاؤں ساکھن کلاں میں بھارتیہ کسان یونین کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ساکھن گاؤں میں مجوزہ ریلوے انڈر پاس کی مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا گیا ساتھ ہی بجلی کٹوتی ،دھان کی صحیح قیمت اور گنا رقم کی ادائیگی سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔منعقدہ میٹنگ میں یونین کے نائب صدر ونے کمار نے کہا کہ دیہات علاقہ میں بجلی سپلائی صرف نام چارہ کے لئے ہو رہی ہے جس کے سبب فصلیں سوکھ رہی ہیں ،شگر ملوں نے ابھی تک گنا رقم کی ادائیگی نہیں کی ہے اور دھان کی قیمت بھی کافی کم مل رہی ہے جس کے نتیجہ میں کسان مالی بحران کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے گنا سیزن کی شروعات سے پہلے ہی ملوں کو کسانوں کے واجبات ادا کر دینے چاہئے،راجپال سنگھ اور اجے کمار نے کہا کہ ساکھن کلاں گاؤں میں مجوزہ ریلوے انڈر پاس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائیگی ۔میٹنگ میں یوگندر سنگھ ،کالورام پردھان ،مین پال سنگھ ،سہیندر سنگھ،وید پال ،انرودھ،پرمود ،منوج ،دھرمیش ،جگت سنگھ،انوج کمار ،وکرم سنگھ،ارجن اور کنور پال بطور خاص موجود تھے ۔