سیاست

شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی جئینتی پر سلام پیش کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India) on 25-September-2020

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز جن سنگھ کے بانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی معاشرتی ہم آہنگی اور حب الوطنی کی انوکھی مثال ہے۔ جن سنگھ کے بانی پنڈت دین دیال کی آج 104 ویں سالگرہ ہے ۔مسٹر شاہ نے پنڈت دین دیال کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’ ہندوستانی سیاست کے علمبردار ، کثیر الجہتی شخصیت اور جن سنگھ کے بانی رکن پنڈت دین دیال نے ہندوستانی ثقافت اور اقدار کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لئے پوری زندگی جدوجہد کی ۔ انٹیگرل ہیومنزم اور انتودیا کے خیالات سے انہوں نے ملک کو ایک ترقی پسند نظریہ دینے کے لئے کام کیا۔انہوں نے کہا ’’ ایک اعلیٰ منتظم کی حیثیت سے دین دیال جی جو متبادل سیاست کی بنیاد رکھی ،وہ آج ملک کے غریب ، پسماندہ اور محروم طبقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ ان کی زندگی معاشرتی ہم آہنگی اور حب الوطنی میں منفرد مثال ہے ۔ ایسے عظیم محب وطن کی جینتی پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper