Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

نوادہ

*ملک کی ممتاز شخصیت مشہور ومعروف عالم دین مولاناقاسم مظفرپوری علم وعمل کےپیکرتھے:قاری شعیب احمد* :

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September 2020

نوادہ(1ستمبر) محمد سُلطان اختر

 مشہورو معروف عالم دین،علم وعمل کےپیکرحضرت مولانامحمد قاسم  مظفر پوری قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ تقریبًا 3/ بجے  اپنے مالک حقیقی سے جاملے انا للہ وانا الیہ راجعون، مولانا ایک عرصہ سے قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے,کچھ دن قبل فالج کا بھی حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے مولانا کافی کمزور اور لاغر ہو گئے تھے,ادھر چند روز سے طبیعت کافی علیل چل رہی تھی,لیکن بہتر علاج و معالجہ کے بعد خاطر خواہ فائدہ ہوا صحت میں بڑی تیزی سے بہتری بھی آئی رو بہ صحت ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دئے گئے مگر اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا,اس فانی دنیامیں کون ایسی ذات ہے جوہمیشہ کے لٸے آٸی ہے،فنا ہونے ہی کیلٸے رب کریم نے کاٸنات کو بنایا،جو آیاہے ہےاسے ایک وقت مقررہ پر واپس بھی جانا ہے،مذکورہ باتیں مکہ مسجدانصارنگرمیں اساتذہ وکارکنان دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصارنگرنوادہ کی نششت میں اظہارتعزیت کرتےہوٸے حضرت الحاج قاری شعیب احمد دامت برکاتہم کنوینرتحریک اصلاح معاشرہ مسلم پرسنل لابورڈضلع نوادہ نے فرماٸی مزیدکہاکہ قاضی صاحب علم وفضل تقویٰ طہارت سے مزین شخصیت تھےعلم حدیث اسماء رجال میں بھی ماہرتھےایک عالم کی موت عالَم کی موت بتاٸی گٸی یقینًا  قاضی صاحب کے گذر جانے سے عالم اسلام کا ایک بڑا خسارہ ہواہے اللہ بدل عنایت فرماٸے مولانا نےآج آخری سانس لی اور ہزاروں محبین،متعلقین و متوسلین کو بے سہارا یتیم چھوڑ کر راہی ملک عدم ہوگئے،اللہ غریق رحمت کرے اور اعلی علیین میں جگہ نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی عظیم دولت سے نوازے آمین,یارب العمین, مولانا کاشمارملک کی عظیم علمی شخصیتوں میں تھا،بہار اڈیشہ جھارکھنڈ کا عظیم ادارہ امارت شرعیہ پھلواری شریف کے قاضی شریعت تھےمولانا کئی اہم کتابوں کے مصنف ہیں،قاضی صاحب  کی شخصیت علم و عمل کے اعتبار سے امتیازی حیثیت کی تھی آپ یقینًا امارت شرعیہ بہاراڈیسہ جھارکھنڈ کے حقیقی ترجمان  تھے،آپ عالم دین اور بزرگوں  سے بڑی عقیدت رکھتے تھے، رب کریم قاضی صاحب کی مغفرت فرمائے اور جو علمی میراث چھوڑ کر گئے ہیں اس کی حفاظت فرمائے،اور آپ کا فیض  جاری و ساری رہے،  تعزیتی نششت میں جناب قاری مقصود احمد جناب قاری شوکت مظاہری جناب قاری شہادت حسین قاسمی جناب قاضی ضیاءالدین مظاہری جناب مولوی طارق انوررحمانی مولاناابوالکلام قاسمی مولانا ابوالعاص مظاہری مولاناابوطلحہ مظاہری مولانا منت اللہ مظاہری الحاج فصیح احمد محمدجہانگیرعالم وغیرہم نےاظہارتعزیت کیااورمغفرت کے لٸےدعا کی یہ اطلاع ابوفضل رحمٰن مظاہری نے دی ہے

About the author

Taasir Newspaper