دسترخوان

مٹن براوٴن کڑاہی بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded  on 08-September-2020

اجزاء

بکرے کا گوشت ایک کلو

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

پیاز دو عدد درمیانی

ٹماٹر چار سے چھ عدد

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

دہی آدھی پیالی

بڑی ہری مرچیں چار سے چھ عدد

ہرا دھنیا حسب پسند

ادرک دو انچ کا ٹکڑ

کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

گوشت کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اسے دہی اور نمک کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ لیں

کڑاہی میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں

پھر اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں

جب گوشت گلنے پر آجائے تو آنچ تیز کرکے گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ساتھ ہی کٹا ہوا دھنیا زیرہ،ہری مرچیں اور باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں

 

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper