دسترخوان

مچھلی کا اسٹو بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded  on 26-September-2020

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مچھلی کے قتلے آدھا کلو

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

پیاز دو عدد درمیانی

آلو دو عدد درمیانے

شملہ مرچ ایک عدد

ٹماٹر چار سے چھ عدد درمیانے

پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ

تیزپات ایک پتہ

تیار کرنے کی ترکیب

مچھلی کو صاف دھو کر رکھ لیں،آلو اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ٹماٹر کو چھیل کر رکھ لیں۔

پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں تیزپات،زیرہ اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

جب پیاز ہلکی سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں لال مرچ،دھنیا،آلو کے ٹکڑے اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔

ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب آلو گلنے پر آجائے تو اچھی طرح بھون کر مچھلی کے قتلے اور شملہ مرچ ڈال کر ڈھک دیں اور آٹھ سے دس منٹ درمیانی آنچ پر پکالیں(درمیان میں ایک سے دو مرتبہ پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا لیں)۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper