نام نہاد سیکولر پارٹیا ں میں بے چینی تیز :شفقت رضوان

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar)  on 16-September-2020

دربھنگہ: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین اسمبلی انتخابات کو لیکر اپنی تمام طرح کی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے ۔کیوٹی اسمبلی حلقہ کے متعدد گاوں میں ایم آئی ایم زورشور سے ممبر شپ مہم چلا رہی ہے ۔منگل کو دیگھیار پنچایت میں پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے مجلس کے ضلع صدر شفقت رضوان نے آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کے یہ تنظیم نفرت پرست تنظیم ہے۔جو ہندوستان کیلئے ایک مہلک مرض ثابت ہورہی ہے اور ہمارا لیڈر بھی اسی جعفرانی رنگ میں رنگتے نظر آرہے ہیں ۔ا س لئے اب کیوٹی اسمبلی حلقہ کو بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت والی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اسی درمیان پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مجلس کے ضلع ترجمان ساجدین اختر نے کہا کے ہم نفرت پرست طاقت کو شکست دینے کیلئے بہترین پیمانے پر تیاری کررہے ہیں ۔جس نے ستر سالوں سے مسلمانوں کا استحصال کرتے رہے اور مسلمان مظلومیت کا شکار ہوتے رہے اب وہ جاگ چکے ہیں۔ اسی طرح پچھلے دنوں مجلس کے ضلع جنرل سیکریٹری شاداب حسن صاحب صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہماری پارٹی مجلس پورے تقویت کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات لڑنے جارہی ہے اور ہم کامیاب بھی ہونگے صحافی کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کے کون ہارے کون جیتے اس کی ذمہ داری مجلس کی نہیں یہ جمہوریت ہے وہی مجلس کے ضلع نائب صدر قبال درانی نے کہا کے بہار کے مظلوم عوام کی آواز مجلس ہوگی ان شاءاللہ اس پروگرام میں موجود کیوٹی حلقہ کے صدر عرشی ،سدستہ کنوینر حسین ، عرفی ، احتشام پرویز ، فیض ، ابوالکلام،نوشاد ، پنچایت سمیتی ، بدر عالم ، اس کے علاوہ اور بھی دیگر کارکنان موجود تھے۔