سیاست

وزیراعظم ملک بھر کے فٹنس کے شائقین کے ساتھ گفتگو کریں گے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India) on 23-September-2020

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ پر 24 ستمبر 2020کومنعقد کی جانے والی ملک گیر سطح پر آن لائن منفرد تقریب، فٹ انڈیا مذاکرات کے دوران فٹنس پر اثر انداز ہونے والوں اور شہریوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔اس آن لائن گفتگو کے دوران شرکت کرنے والے اپنی فٹنس کے بارے میں مختلف واقعات اور جانکاری فراہم کریں گے جبکہ وزیراعظم سے فٹنس اور اچھی صحت کے بارے میں ان کے خیالات سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ان مذاکرات میں شرکت کرنے والوں میں وراٹ کوہلی سے لے کر ملنڈ سمن سے رجوتا دواکر کے علاوہ فٹنس پر اثر انداز ہونے والے بہت سے لوگ شامل ہیں۔کوویڈ-19 کے دوران فٹنس زندگی کا ایک اور زیادہ اہم پہلو بن گئی ہے۔اس مذاکرات میں تغذیہ ،صحت مندی اور صحت سے متعلق مختلف دیگر پہلوؤں پر بروقت اورمفید مذاکرات ہوں گے۔وزیراعظم کے ذریعہ عوامی تحریک کے نظریہ کے ساتھ فٹ انڈیا ڈائلاگ ( فٹ انڈیا مذاکرات ) بھارت کو ایک تندرست ملک بنانے کی خاطر ملک کے شہریوں کے ذریعہ منصوبہ مرتب کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ان مذاکرات کے ذریعہ فٹ انڈیا موومنٹ کے بنیادی مقصدکو مستحکم کرنا ہے،جس میں شہریوں کو صحت مندر ہنے کے آسان ، سستے اور تفریحی طریقوں میں شامل کرنا ہے تاکہ ہر بھارتی شہری کی زندگی میں فٹنس کو ناگزیربنانے کے لیے رویوں میں تبدیلی لائی جاسکے۔پچھلے ایک سال کے دوران تحریک کے آغازسے فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت پورے ملک کے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شائقین نے شرکت کی ہے۔فٹ انڈیا فریڈم رن ، پلاگ رن ،سائکلوتھون ، فٹ انڈیا ویک ، فٹ انڈیا اسکول سرٹیفکیٹ اور اسی طرح کے دیگر پروگراموں میں ساڑے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ہے اور اسے حقیقی طور پرعوامی تحریک بنادیا ہے۔فٹ انڈیا ڈائلاگ ،جس میں پورے ملک نے فٹنس کے شائقین شرکت کریں گے، اس ویڑن کو اور مستحکم کرے گا کہ یہ عام شہری ہی ہیں جن کے سراس ملک گیر تحریک کی کامیابی کا سہرا باندھا جاسکتا ہے۔فٹ انڈیا ڈائیلاگ میں شرکت کرنے والے خواہشمند افراد 24 ستمبر کو دن میں ساڑھے گیارہ بجے این آئی سی کے لنک :https://pmindiawebcast.nic.in پر رجوع کرسکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper