ہندوستان

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 24 پیسے فی لیٹر کی کمی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 15-September-2020

نئی دہلی: آئل کمپنیوں نے منگل کو ایک بار پھر ملک کے تمام میٹرو سٹی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 24 پیسے فی لیٹر تک کٹوتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج صبح نئی قیمتوںکے آغاز کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت میں پٹرول 81.55 روپئے فی لیٹر پر آگیا جبکہ ڈیزل 72.56 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88.38 روپئے فی لیٹر سے گھٹ کر 88.21 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت79.29 روپئے فی لیٹر سے گھٹ کر 79.05 روپئے فی لیٹر ہوئی ہے ۔کولکاتہ میں صارفین کو آج ایک لیٹر پٹرول کے لئے 83.06 روپئے اور ایک لیٹر ڈیزل کے لئے 76.06 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ چنئی میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 84.57 روپئے فی لیٹر اور 77.91 روپئے فی لیٹر ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن ملک کی تین بڑی تیل کمپنیاں ہیں۔ یہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا جائزہ لیتا ہے، اور صبح 6 بجے سے تمام پمپوں پر ترمیم کرتا ہے۔اس مہینے میں اب تک 7 مرتبہ قومی دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ ستمبر میں یہ چوتھا موقع ہے جب پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ سے قبل 10 ستمبر 2020 کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسے اور 12 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔ اس مہینے میں اب تک قومی دارالحکومت میں صرف ڈیزل کی قیمتوں میں 7 مرتبہ کمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کل قیمت میں 1 روپئے کمی ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper