ہندوستان

چناؤ کمیشن کی پوری ٹیم آئندہ بہار اسمبلی چناؤ کی تیاریوں کا جائزہ لینے میں مصروف

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 30-September-2020

نئی دہلی: بہار میں اعلیٰ چناؤ کمشنر سنیل اروڑا کی سربراہی میں چناؤ کمیشن کی مکمل ٹیم نے آج مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جنتا دل یونائیٹیڈ نے مانگ کی کہ چناؤ کمیشن کو رائے دہندگان میں ووٹر پرچیوں کی تقسیم کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ پارٹی نے چناؤ میٹنگ میں محدود تعداد میں لوگوں کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی۔ کانگریس نے فی دس بوتھوں پر طبی ٹیمیں تعینات کئے جانے کی مانگ کی۔ دوسری جانب LJP نے کمیشن سے درخواست کی کہ اسمبلی انتخابات میں پولنگ مراکز ، پنچایت انتخابات کے طرز پر قائم کئے جائیں۔ آج بعد میں چناؤ کمیشن کی ٹیم پٹنہ میں سارن، سیوان، گوپال گنج اور مظفرپور سمیت 26 ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹینڈنٹ صاحبان کے ساتھ بھی ایک جائزہ میٹنگ کرے گی۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بہار کے تین دن کے دورے پر ہے۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر کے ہمراہ چناؤ کمشنر سشیل چندر اور راجیو کمار بھی ہیں۔چناؤ کمیشن کی ٹیم نے کل بہار کے اعلیٰ انتخابی افسر اور نوڈل افسروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی۔ بہار پہلی ریاست ہے جہاں کووڈ19- عالمی وباءکے دوران اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper