اترپردیش میں اندھیرنگری چوپٹ راج:اکھلیش یادو

Taasir Urdu News Network | Lakhnau  (Uttar Pradesh) on 29-September-2020

لکھنؤ: سما ج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار پر زور دار طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے راج میں اچھے قانون اور رام راج کے بجائے اندھیر نگری چوپٹ راج کا بول بالا ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکارسے نہ تو کورونا مہاماری ختم ہورہی ہے اور نہ ہی قانونی نظام پرقابو پایاجارہا ہے۔کسانوں کے بارے میں اس کی کوئی سوچ نہیں ہے۔انتظامیہ میں من مانی کا راج ہے۔ نہ کہیں’لا‘ دکھا ئی دے رہا ہے اور نہ ہی کہیں’’آرڈر ‘‘ کا احساس ہو رہا ہے۔ریاست دن بدن ترقی کے میدان میں پیچھے ہوتی چلی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ کورونا انفیکشن کے آگے بی جے پی سرکارمجبور ہے۔