بگہا -2 ایس پی دفتر، بی آر سی، اسکول گنڈک کالونی میں آبی جمائو

Taasir Urdu News Network | Bagaha (Bihar) on 26-September-2020

بگہا: بگہا -2 زور دار بارش کی وجہ سے جمعہ کے روز پولس سپر نٹنڈینٹ دفتر، بلاک وسائل مرکز -2 ، اسکول ، گنڈک کالونی میں زبر دست آبی جمائو ہو گیا ہے۔ جس سے دفتر کے کاموں میں روکاوٹ پیدا ہو گیا ہے۔ آبی نکاسی کا نظم نہیں ہونے کی وجہ کر ایس پی دفتر کے باہر کھڑی پولس کی گاڑیاں 2 فٹ پانی میں ڈابی نظرآئیں۔ ساتھ ہی دفتر کےکام میں روکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ وہیں بلاک وسائل مرکز بگہا -2 سہکاری پروجیکٹ گرلس ہائی اسکول پٹکھولی، آدرش میڈل اسکول پٹکھولی، پوری طریقہ سے زیر آب ہو گیا ہے۔ جس سے طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کو آنے جانے میں دقت ہو ئی۔ طلبہ کاابھی رجسٹریشن کیا جارہا ہے۔ جس میں طلبہ کوپانی پار کر اسکول جانا پڑاوہیں آبی جمائو کی وجہ کر شہر کے انتظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ شہر میں جے سی بی اور دیگر مشینیں ہو نے کے باوجود شہر میں آبی جمائو ہو رہا ہے۔ جس کا مناسب انتظام نہ ہی شہر کے ذریعہ کیا گیا۔ اور ناہی سب ڈویزنل افسر کے ذریعہ کیا گیا۔نشیبی جگہ ہونے کی وجہ سےزور دار بارش ہونے یاسیلاب آنے پران مقامات پر پانی لگ جا تا ہے۔اسی میں گنڈک کالونی کے رہنے والے لوگوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کر نا پڑا ہے۔