بھارت رتن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September 2020

پٹنہ: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے بھارت رتن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پرنب مکھر جی مشہور سیاسی لیڈر ،اچھے ایڈمنسٹریٹر ،پرجوش مقرر اور سیاست کے ایسے ماہر انسان تھے ،جنہیں برسر اقتدار اور اپوزیشن مساوی طور پر احترام کر تے تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کی سیاست میں صاف ستھری اور اخلاقی اقدار کی ایک طویل لکیر کھینچی ہے ۔ہندوستان کے13ویں صدرجمہوریہ کے طور پر پرنب مکھرجی نے سال 2012 سے 2017 تک ملک کی خدمت کی ۔ سال 2019 میں انہیں بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا گیا ۔پانچ دہائی کی اپنی شاندار سیاسی زندگی میں انہیں ، وزارت دفاع ، فاننس ،وزارت خارجہ ، اطلاعات ، اقتصادی معاملات ، تجارت و صنعت سمیت متعداہم وزارت میں وزیر ہو نے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ان کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے ۔ وہ اپنی خوش مزاجی اور حسن اخلاق کی وجہ سے تمام لوگوں میں مقبول تھے ۔پرنب مکھرجی صاحب سے میراقلبی تعلق رہا ہے اور انہوں نے کئی موقع پر میری رہنمائی بھی کی ہے ۔ ان کے انتقال سے ملک کی سیاست میں خلا ء پیدا ہو گیا ہے ۔ ان کا انتقال میرے لیے ذاتی خسارہ ہے ۔  وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ اور متعلقین کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔