راجستھان رائلز کو لگا بڑا جھٹکا ، بین اسٹوکس سمیت تین کھلاڑی پہلے میچ سے باہر

Taasir Urdu News Network | Duabai (United Arab Emirates )  on 22-September-2020

دبئی: راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور وکٹ کیپر جوز بٹلر چنئی سپر کنگز کے خلاف پہلے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ شارجہ میں 22 ستمبر کو راجستھان اور چنئی کے مابین مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ کے دھماکہ خیز کھلاڑی جوس بٹلر نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات میں قرنطین میں ہونے کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ بٹلر نے کہاکہ میں بدقسمتی سے راجستھان رائلز کے لئے قرنطین میںرہنے کی وجہ سے پہلے میچ میں دستیاب نہیں رہوں گا۔ میں یہاں اپنے کنبہ کے ساتھ ہوں۔ یہ اچھا ہے کہ رائلز نے مجھے اپنے کنبے کو یہاں لانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ایک بہت بڑی مدد ہے۔ راجستھان کپتان اسٹیو اسمتھ کو انگلینڈ کے دورے پر مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران سر میں چوٹ لگی تھی ۔ اس کی وجہ سے اسمتھ تین ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ راجستھان کے افتتاحی میچ کے لئے اسمتھ بھی موجود نہیں ہوں گے۔ اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی چنئی سپر کنگز کے خلاف پہلے میچ کا حصہ نہیں ہوںگے ۔ والد کے دماغی کینسر کی تشخیص کی وجہ سے وہ کرائسٹ چرچ میں اپنے کنبہ کے ساتھ ہیں۔ اسٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لیاتھا۔