راجستھان میںکورونا کیس میں اضافہ،11 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

Taasir Urdu News Network | Jaipur (Rajasthan)  on 21-September-2020

جے پور: راجستھان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ راجستھان حکومت نے ایک جگہ پر 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریاست کے 11 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے پیش نظر ایک جگہ جمع نہیں ہوں۔وزیراعلیٰ گہلوت نے اتوار دیر رات اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ کل سے ریاست کے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذہورہی ہے۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں لیا گیا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پر عمل کریں۔ طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حکومت چاہتی ہے کہ اس پر عمل کرنے میں عوام آگے بڑھ کر تعاون کریں۔ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظریہ عوامی مفاد کے لئے بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی لوگوں سے بھی اپیل ہے ، انہیں بھی سنجیدگی سے لینا چاہئے اور محتاط رہنا چاہئے ، ہم بار بار کہہ رہے ہیں ، ورنہ یہ وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلتی ہے ، لہٰذا 11 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے چل رہی آن لائن کھلی ہدایات اور پابندیاں برقرار رہیں گی وہ جب تک 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ دفعہ 144 جہاں پرکورونا کے زیادہ کیسز آنے لگے ہیں جیسے جے پور، جودھپور، کوٹہ، اجمیر، الور، بھیلواڑا، بیکانیر، ادے پور، سیکر، پالی اور ناگورکے 11 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راجستھان میں کورونا انفیکشن کی کل تعداد 1.13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے 1300 سے زائد افراد کی جان جا چکی ہے۔راجستھان میں کورونا کے18,000 فعال مریضوں کی تعداد ہے۔