راجستھان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ

Taasir Urdu News Network | Jaipur (Rajasthan) on 08-September-2020

جے پور: عالمی وبا کی وجہ سے راجستھان میں حالات بےحد خراب ہیں اور یہاں اس کے 721 نئے معاملوں کی وجہ سے آج صبح متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ سات مریضوں کی اور اموات کے بعد اموات کی تعداد 1158 تک جا پہنچی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق ، ان نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار 257 ہوگئی ہے۔ ضلع جے پور میں سب سے زیادہ 107 معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جودھ پور میں 84، کوٹہ 89 ، الور 69 ، بیکانیر 39 ، بوندی ، ناگور اور چتوڑ گڑھ میں 21-21 ، اجمیر 35 ، جھلاواڑ ، باراں اور پالی میں 27-27 ، راجسمند ، چورو اور سروہی میں سات۔ سات، بھلواڑہ 18، باڈمیر نو ، بانسواڑہ 12 ، دھول پور 14 ، اودے پور اور بھرت پور 11۔11 ، ڈونگر پور ، جیسلمیر اور گنگانگر 10-10 ، سوائی مادھو پور پانچ اور ہنومان گڑھ میں چار نئے معاملے رپورٹ ہوئےہیں۔ جودھ پور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 644 تک پہنچ گئی ، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح جےپور میں 13 ہزار 143 ، الور 8488 ، اجمیر 4779 ، اُدے پور 2592 ، باڈمیر 2383 ، بھیلواڑہ 2353 ، بیکانیر 4938 ، چتوڑ گڑھ 1090 ، چورو 1127 ، دھولپور 2404 ، گنگا نگر 755 ، جھالاواڑ 1946 ، کوٹہ 6615 ، ناگور 2603 ، پالی 4334 ،راجسمند 1332 ، سوائی مادھو پور 607 ، بوندی 804 ، سروہی 1413 اور بانسواڑہ میں کورونا کے 745 کیس پہنچے۔ریاست میں جے پور ، اجمیر ، بیکانیر ، جالور ، جھالاواڑ ، پرتاپ گڑھ اور سوائی مادھو پور میں ایک ایک مریض کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 1158 ہوگئی ۔ اس سے جے پور میں مرنے والوں کی تعداد 289 ہوگئی ، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ریاست میں کورونا کی جانچ کے لئے اب تک 24 لاکھ 83 ہزار 715 نمونے جمع کیے جاچکے ہیں ، ان میں سے 23 لاکھ 89 ہزار 258 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے ، جبکہ 1200 افراد کے بارے میں ابھی تک اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ، ریاست میں اب تک 76 ہزار 467 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 75 ہزار 223 کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں اب 14 ہزار 958 سرگرم معاملے ہیں۔