زیادہ آمدنی، میسی نے رونالڈو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا

Taasir Urdu News Network | London (England)  on 16-September-2020

لندن: ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی دنیا کے دوسرے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔2020 میں لیونل میسی کی 98 ملین پائونڈ آمدنی متوقع ہے، انھوں نے دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی والے فٹبالرز کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔کیریئر کے دوران ان کی آمدنی بعد ازٹیکس ایک بلین ڈالر سے بڑھ گئی،ان سے پہلے رونالڈو پہلے بلینئر فٹبالر بنے تھے۔