سرکار اور پولیس کے رویے سے نہیں لگتا کہ انصاف ملے گا:مایاوتی

Taasir Urdu News Network | Lakhnau (Uttar Pradesh)  on 30-September-2020

لکھنؤ: ہاتھرس گینگ ریپ متاثرہ کے آخری رسومات کو لیکر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوںنے کہا کہ نصف رات کو جس طریقے سے متاثرہ کی آخری رسومات کی گئی وہ لوگوں میںکافی شک وشبہا ت اور غصہ پیدا کرتا ہے۔بی ایس پی پولیس کے ایسے غلط رویے کی سخت الفا ظ میں مذمت کرتی ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کہا کہ یوپی پولیس کے ذریعہ ہاتھرس کی گینگ ریپ دلت متاثرہ کی لاش کو اس کے اہل خانہ کونہ سونپ کران کی مرضی کے بغیر اور ان کی غیر موجودگی میں ہی نصف رات میں آخری رسومات ادا کردینالوگوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔بی ایس پی پولیس کے ایسے غلط رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اگر سپریم کورٹ اس سنگین معاملے کولیکر مناسب کارروائی کرے یہ تو بہتر ہوگا۔ورنہ اس معاملے میںیوپی سرکار اور پولیس کے رویے سے ایساقطعی نہیں لگتا ہے کہ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد بھی اس کے اہل خانہ کو انصاف ملے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا مل پائے گی۔