سیٹیزن کیئر نے اپنے میٹ مال کا توسیع کرتے ہوئے کرزی میں تیسرا اسٹور کھولا

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 29-September-2020

پٹنہ: صحت اورخالص گوٹ میٹ کے لئے پٹنہ والوں کی پہلی پسند بنا سیٹیزن کیئر میٹ مال نے کرزی میں اپنی تیسرے اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس اسٹور کا افتتاح لائنس کلب آف پٹنہ کے صدر لائن الا متل ، بہار پبلک اسکول چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی کے سنگھ، انجو سنگھ، سیٹیزن کیئر گروپ کے بانی چند کمار نے مشترکہ طور سے فیتہ کاٹ کرکے کیا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے سیٹیزن کیئر میٹ مال کے ملازمین کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں سیٹیزن کیئر گروپ کے بانی چند ن کمار نے بتایاکہ پٹنہ میں خالص میٹ کے بڑھتے مانگ کو دیکھتے ہوئے آج ہم نے کرزی میں اپنے تیسرے اسٹور کی شروعات کی ہے۔ ہمارے پچھلے دو اسٹورس پر پٹنہ والوں کی زبردست ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ قد م اٹھایا ہے۔ بہار میں میٹ مال کے نہ ہونے سے یہاں کے لوگ بازار سے میٹ لینے کے لئے مجبور تھے۔ ہماری دو اسٹورس بورنگ روڈ اورپاٹلی پترا کالونی میں ہے۔ جہاں ہر دن میٹ خریداری ہورہی ہے اورجلد ہی ہم پٹنہ میں اوراسٹورس کھولنے جارہے ہیں۔