سی پی آئی و سی پی ایم کے کارکنان نے ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مارچ نکالا

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 25-September-2020

مدھو بنی: آل انڈیا کسان یونین کے اعلان پرکسان بل و اپس لینے سمیت کسان مزدوروں کے دیگر سوالوں پرآل انڈیا بند کے تحت مدھو بنی میں آل انڈیا کسان یونین اور انکی حمایت میں سی پی آئی و سی پی ایم کے کارکنان کے ذریعہ مدھو بنی ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مارچ نکا لا گیا ۔ کسان بل واپس لو، کسان مزدور کا قرض معاف کرو، کسانوں کے زمین کو کار پوریٹ گھرانوں کے ہاتھوں بیچنا بند کرو، مزدروں کے خلاف قانون کو واپس لووغیرہ نعروں کے ساتھ مظاہرین جے نگر، راجیندر نگر انٹر سیٹی اکسپریس کو متا ثر کیا جس کے بعد ریلوے انتظامیہ کی پہل پر ٹرین چلائی گئی ۔ اسکے بعد مظاہرین جلوس کی شکل میں مدھو بنی بازار میں مظاہرہ کر تے ہوئے تھانہ چوک سے مدھو بنی کلکٹریٹ کے دونوں گیٹ کو بند کرد یا۔ مجسٹریٹ اور مدھو بنی پولس انتظامیہ کے ذریعہ تمام مظاہرین کو گرفتار کر تے ہوئے نگر تھانہ لا یا گیا۔ مظاہرین کی تعد اد لگ بھگ 700 کے قریب تھا۔ ایک گھنٹے کے بعد تمام مظاہرین کو رہا کیا گیا۔